شعبۂ اسلام و معنوی مطالعات
ضرورت
عصر حاضر میں ـ جبکہ ایک طرف سے جوان نسلیں اور اقوام عالم کے درمیان کمال پسندی اور روحانی سیر و سلوک کی پیاس اور طلب ماضی کی نسبت کہیں شدید ہوچکی ہے اور دوسری طرف سے سیکولر روحانیات کی تروج اور روحانیت اور معنویت کے نام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے کثیر انحرافی مسالک ظہور پذیر ہوچکے ہیں ـ دینی امور کے متولیوں کی ایک اہم ذمہ داری انسانی معاشرے کی روحانی حیات کی بحالی اور اصلاح، نظریات و عقائد کی اصلاح اور معنویت و روحانیت اور رشد و ہدایت کے طالبوں کی ہدایت و راہنمائی سے عبارت ہے۔ 
دفتر تبلیغات اسلامی کے ڈھانچے میں اسی مہم کا ادراک، دینی ایمان کی تقویت و تعمیق اور انحرافی فرقوں کے خلاف علمی جدوجہد کے قطب اور مرکزے کے قیام پر منتج ہوتا ہے اور روزمرہ کی اسی ضرورت کا ایجابی اور سلبی جواب فراہم کرنے کے لئے ڈیسکوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مذکورہ ضرورت اور عمیق اسلامی معنویت کے فروغ کے سلسلے میں دفتر کے مشن کے پیش نظر، نیز انحرافی تفکرات کا مقابلہ کرنے کے لئے، "شعبۂ اسلامی معنویت" کا قیام اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اہیک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ نیز اس حقیقت کے پیش نظر کہ معنویت سے منسلک بہت سے منصوبوں کو تقریبا غیر متعلقہ شعبوں کے سپرد کیا گیا ہے، معنویت کے لئے ایک مستقل شعبے کا قیام دوہری اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں معنویت کے موضوع کو بروقت توجہ دینا اور سیکولر نقطہ ہائے نظر کے متعین ہونے سے قبل اس بحث میں سنجیدہ شراکت حوزہ علمیہ کو مفہوم سازی (یا مفاہیم و تصورات کی صورت گری)، نقطہ ہائے نظر کی تخلیق اور تحقیقی ادب کی تشکیل میں پہلا قدم اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ 

مشن
ایک اطلاقی، قابل نفاذ، تہذیب ساز اور غیر دینی معنویات پر تنقید کی صلاحیت رکھنے والے علم کے طور پر اسلامی معنویت کا استنباط، تدوین و فروغ۔ 

مقاصد: 
- اصلی اور بنیادی دینی مآخذ سے اسلامی معنویت کے نظریاتی دائروں (Frameworks) اور اسلامی معنویاتی تعلیمات کا حصول اور تشریح اور اس کے ضابطہ مند ہونے کا اثبات اور وضاحت اور غیر اسلامی معنویات کے ساتھ اس کی سرحدیں متعین کرنا۔ 
- اسلامی روحانی نظام کے اجزاء اور بنیادی اصولوں کی عقلیت کی تشریح اور اس حوالے سے پیش آمدہ شبہات اور اعتراضات کا جواب۔ 
- عرفانی میراث، افکار اور دستیاب عرفانی تعلیمات کو اصلاح اور نظر ثانی کے ذریعے تقویت پہنچانا اور انہیں وحی، عقل، شہود اور تجرباتی روشوں کی مدد سے افزودہ کرنا۔ 
- مطالعۂ روحانیات کے بارے میں جدید نقطہ ہائے نظر اور نئے تحقیقی شعبوں کا تعارف۔ 
- دوسرے روحانی مسالک کے مقابلے میں اسلام کے روحانی مکتب کی فوقیت اور برتری کو ثابت کرنا۔ 
- غیر دینی و غیر مذہبی روحانیت یا انحرافی روحانی تفکرات کی طرف رغبت کی ثقافت کی شناخت اور اس پر تنقید۔ 
- عمومی تعلیم و تربیت کے منصوبوں اور مبلغین کی ضرورت کے پیکجوں کی تدوین کے ذریعے معاشرے میں روحانی تعلیم کا فروغ اور روحانی مثالوں اور نمونوں کا مکمل اور مؤثر تعارف۔ 
- معاصر انسان کے ذہن و ضمیر تک پہنچانے اور واضح کرنے کے لئے شریعت پر مبنی، عقل پسند، متوازن، معاشرے کی طرف مائل، تہذیب ساز اور عدل و انصاف کو فروغ دینے والی روحانیت کی تشریح و تبلیغ اور اعلانیہ و خفیہ تاریخی اور عصری معنوی آفتوں کے پیش نظر سیر و سلوک سے متعلق مکاتب و مسالک کو نقل کرنا اور ان پر تنقید کرنا۔ 
- مختلف فردی، سماجی اور تنظیمی شعبوں میں اسلامی روحانیت کو قابل اطلاق و نفاذ بنانا (معنویت و صحت عامہ، معنویت تنظیم اور ادارے میں، روحانی حفظان صحت، روحانی علاج و معالجہ، روحانیت اور منشیات کی لت، روحانیت اور گھرانہ وغیرہ)۔
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID