علمی و بین الاقوامی تعاون مرکز کا تعارف:
علمی تعاون اور بین الاقوامی امور کا مرکز اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹس اور اندرون و بیرون ملک انسٹی ٹیوٹس اور مراکز کو ملا دینے والی کڑی ہے۔ علمی نشستوں اور نظریہ پردازی کے چیئرز کا انعقاد، علمی و بین الاقوامی رابطوں کے لئے منصوبہ بندی اور اندرون ملک و بیرون ملک نمائشوں اور میلوں میں شرکت کا انتظام، اس مرکز کی سرگرمیوں کے اصلی شعبے ہیں۔ 

مشن:
1) علمی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے مراکز میں موجودگی اور شرکت کے ذریعے اکیڈمی کی تحقیقاتی صلاحیتوں کی ترقی اور نشوونما میں مدد دینا اور تعاون کرنا؛ 
2) اندرونی سطح پر مسئلے پر مبنی (Problem oriented) رجحان کے ساتھ علمی و ثقافتی تعاملات کی تخلیق اور فروغ کے سلسلے میں تعاون کرنا؛
3) سیشنوں، سیمیناروں اور ورکشاپوں کے ذریعے معاشرے کی ضرورت کی بنیاد پر تربیت فراہم کرنا؛ 
4) اسلامی علوم و معارف کے میدان میں نظریہ پردازی اور فکر سازی (Thought production) کی عمل کاری (Process) کو آسان بنانا؛
5) انسانیات اور اسلامیات کے میدان میں مکتوبہ مطبوعات، سمعی اور بصری مصنوعات، سافٹ ویئرز اور اطلاع رسانی کی ویب گاہوں کے تعارف اور نشر و اشاعت کے سلسلے میں کوشش اور تعاون کرنا؛ 
6) بین الاقوامی سطح پر سرگرم عمل ہونے کے لئے فیکلٹیز اراکین کی مستعد سازی؛ 
7) مختلف ممالک میں مسلم معاشروں کی ضرورت کے مطابق، دینی تعلیمات کے میدان میں متون و مواد کی تیاری اور فراہمی؛ 
8) بین الاقوامی سطح پر علمی و ثقافتی تعاملات برقرار کرنا اور انہیں فروغ دینا؛ 


مرکز کے ادارے: 
1) علمی تعاون کا ادارہ؛ 
2) بین الاقوامی امور کا ادارہ؛ 
3) ترجمے کا ماہر افسر؛
4) تشریفات (protocol) کا ماہر افسر۔  
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID