شعبۂ کلام
علم کلام ان مباحث اور موضوعات کا مجموعہ ہے جو عقلی اور نقلی روش سے، دینی تعلیمات کو نظم و نسق اور ان کی تشریح، اور پیش آمدہ اعتراضات اور شبہات کا جواب دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکز کا شعبۂ کلام اسلامی نے کلامی مکاتب اور مختلف متکلمین [علمائے کلام] کے افکار کا جائزہ لینے اور ان کا دوبارہ مطالعہ کرنے، نئے جوابات تلاش کرنے اور نئے اعتراضات کا ازالہ کرنے کو اپنی منصوبہ بندیوں میں شامل کرلیا ہے۔ یہ شعبہ اگر ایک طرف سے سابقہ کلامی میراث کو خاص اہمیت دیتا ہے، دوسری طرف سے فلسفۂ دین سے متعلق موضوعات کے لئے خاص اہمیت کا قائل ہے۔ موجودہ زمانے میں شعبۂ کلام کے علمی پروگرام "امامیہ متکلمین کا تفکرنامہ" اور "عقل و دین" کے کلاں تحقیقی منصوبوں نیز دفتر تبلیغات اسلامی کے فکری اور ثقافتی مداروں کے منظور کردہ منصوبوں کے سانچے میں، خاص اعتقادی تفکرات اور مسائل کے سلسلے میں یک موضوعی رسائل کی تدوین اور علمی نشستوں اور مکالمات کے انعقاد کی صورت میں مرتب ہوئے ہیں۔
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID