شعبۂ معاشرتی اخلاقیات بےشک اخلاقیات ان موضوعات میں سے ہے جس نے اسلام اور دوسرے توحیدی ادیان اور انسانی فکری ـ معاشرتی نظامات کے متون کے ایک بڑے حصے کو اپنے لئے وقف کررکھا ہے۔ اسی رو سے اخلاقی مسائل اور اعتقادات کا اہتمام اسلامیات اور انسانیات کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ سماجی اخلاقیات کا شعبہ مختلف سماجی شعبوں میں، خاندانی مسائل کی بنیاد پر، اسلامی نقطۂ نظر سے اخلاقیاتی مطالعے، تنقید اور نظریہ پردازیوں کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنے اور جدید علمی اور تحقیقاتی روشوں کو بروئے کار لاکر اس شعبے کے جدید موضوعات و مسائل پر تحقیق کرنے کا اہتمام کرنا چاہتا ہے۔ 
چنانچہ اس شعبے کا مشن صرف سماجی اخلاقیات کے عناوین اور مسائل کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اس کی کوشش ہے کہ تحقیقاتی منصوبوں میں سماجی اور اطلاقی اخلاقیات پر حکم فرما نظام کو مد نظر رکھ کر، درون دینی (Intra religious) اعتقادات کے سہارے، بیرونی نگاہی کے ساتھ، سماجی اخلاقیات کو بنیاد بنا کر غا‏ئرانہ انداز سے اخلاقی مسائل اور انسانی حیات کے اہم شعبوں کے ساتھ اس کے ربط و تعلق کا مطالعہ کرنے کا اہتمام کرے۔ چنانچہ اس شعبے کا مشن اور اس کے اہداف حسب ذیل ہیں: 

مشن
سماجی اخلاقیات کے تناظر میں خاندانی مسائل کے سلسلے میں مطالعہ اور تحقیق۔ 

طویل المدت مقاصد 
 1۔ خاندانی مسائل کے تناظر میں اسلامی اخلاقیات کے اصول کی علمی وضاحت و طریقه کار کی نشاندهی؛
2۔  خاندانی اخلاقی امور کی پیچیدگیوں کا کھوج لگانا اور ان سے نکلنے کے لئے حکمت عملی پیش کرنا؛
3۔ خاندانی امور سغ متعلق مذهبی و علمی نصوص سے نمونے حاصل کرکے متعارف کروانا؛


 قلیل المدت مقاصد: 
مطالعہ و تحقیق ذیل کے امور کے مقصد سے:
   1۔ خاندان میں ناراستیوں کے اسباب و عوامل کا تجزیہ اور ان سے بچاؤ کی حکمت عملیاں؛
   2۔ ذرائع ابلاغ میں دھوکہ بازی اور فریبکاری کے اسباب و عوامل کا تجزیہ اور اس سے بچاؤ کی حکمت عملیاں (بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کی نسبت)؛ 
   3۔ سچائی کے فروغ میں تربیتی حکمت عملیوں کا جائزہ اور اسلامی اخلاقیات کے تناظر میں ناراستیوں کو کم کرنا، بالخصوص خاندان کے معاملات میں؛ 
   4۔ سچائی کے فردی، خاندانی اور سماجی اثرات کا جائزہ / جھوٹ اسلامی اخلاقیات کے تناظر میں اور دنیاوی زندگی اور اجتماعی حیات پر اس کے اثرات۔
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
شعبۂ معاشرتی اخلاقیات, معاشرتی اخلاقیات
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID