انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ
انسٹی ٹیوٹ کا پس منظر 
 انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ (Islamic Information & Documentation Management Institute) پچیس سالہ پس منظر رکھتا ہے؛ جس نے "اسلامی علوم کی اصطلاح نامہ یونٹ" کے عنوان سے 15 محققین کی موجودگی میں اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس یونٹ نے ـ جس کی بنیاد "جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیاق و سباق میں اسلامی معلومات و اطلاعات کے بارے میں تحقیق و مطالعہ اور انہیں جامۂ عمل پہنانے" کی غرض سے رکھی گئی تھی، ـ سنہ 2005ع‍ میں دفتر تبلیغات اسلامی کے اطلاع رسانی کے محکمے میں ضم ہونے کے بعد نئے نام یعنی "اسلامی اطلاعات و دستاویزات مرکز" کے عنوان سے، مزید قوت کے ساتھ وسیعتر علمیاتی قلمرو میں اپنے کام کو جاری رکھا اور آخرکار اس کو ماہ نومبر 2016ع‍ میں حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کی ہیئت متولیان کے اعلان کے بعد "انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ" کے عنوان سے ترقی دی گئی۔ 
اسلامی علوم و تحقیقات اکیڈمی سے منسلک انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ اسلامی معلومات و علوم منظم کرنے کے حوالے سے دو دہائیوں پر محیط پس منظر رکھتا ہے اور حوزہ علمیہ اور جامعات کے ماہرین کی خدمات سے بہرہ ور ہے۔ 

اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ اسلامی کا مشن کا بیان اور طویل المدت و قلیل المدت مقاصد: 


الف۔ مشن کا بیان 
اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ اسلامی کا مشن، اسلامی علوم کو مستعد بنانے اور اسی سلسلے میں معلومات تک تیزرفتار اور دقیق رسائی کے مقصد سے اطلاعات کو مرتب کرنا ـ بشمول ذخیرہ سازی، بازیابی اور نشر و اشاعت ـ ہے۔ 

ب۔ طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ) 
 
منبع: Islamic Sciences and Culture Academy
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID