انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ انسٹی ٹیوٹ کا پس منظر 
 انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ (Islamic Information & Documentation Management Institute) 25 سالہ پس منظر رکھتا ہے؛ جس نے "اسلامی علوم کی اصطلاح نامہ یونٹ" کے عنوان سے 15 محققین کی موجودگی میں اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس یونٹ نے ـ جس کی بنیاد "جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیاق و سباق میں اسلامی معلومات و اطلاعات کے بارے میں تحقیق و مطالعہ اور انہیں جامۂ عمل پہنانے" کی غرض سے رکھی گئی تھی، ـ سنہ 2005ع‍ میں دفتر تبلیغات اسلامی کے اطلاع رسانی کے محکمے میں ضم ہونے کے بعد نئے نام یعنی "اسلامی اطلاعات و دستاویزات مرکز" کے عنوان سے، مزید قوت کے ساتھ وسیعتر علمیاتی قلمرو میں اپنے کام کو جاری رکھا اور آخرکار اس کو ماہ نومبر 2016ع‍ میں حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کی ہیئت متولیان کے اعلان کے بعد "انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ" کے عنوان سے ترقی دی گئی۔ 
اسلامی علوم و تحقیقات اکیڈمی سے منسلک انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ اسلامی معلومات و علوم منظم کرنے کے حوالے سے دو دہائیوں پر محیط پس منظر رکھتا ہے اور حوزہ علمیہ اور  یونیورستی کے ماہرین کی خدمات سے بہرہ ور ہے۔ 

اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ اسلامی کا مشن کا بیان اور طویل المدت و قلیل المدت مقاصد: 
الف۔ مشن کا بیان 
اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ اسلامی کا مشن، اسلامی علوم کو مستعد بنانے اور اسی سلسلے میں معلومات تک تیزرفتار اور دقیق رسائی کے مقصد سے اطلاعات کو مرتب کرنا ـ بشمول ذخیرہ سازی، بازیابی اور نشر و اشاعت ـ ہے۔ 

ب۔ طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ) 
1۔ اصطلاح نامہ نویسی کو درپیش رکاوٹوں کا جائزہ  اسلامی علوم کے وجودیاتی نقطۂ نظر سے؛
2۔  علوم اسلامی کو درپیش خطرات اور مسائل کی شناخت کی غرض سے، علم پیمائی (Scientometrics) کے شعبے اور اس شعبے میں اصصلاح ناموں کے کردار کے بارے میں تحقیق؛ 
3۔ داخلی اور خارجی ساختوں کی سادہ فہرست بندی کی روشوں اور ان میں سے ہر ایک کی اسلامی علوم سے ہمآہنگی کی سطح کے بارے میں تحقیق؛ 
4۔ کتب کے آخر میں رائج فہرست بندیوں کے نقائص کے بارے میں تحقیق اور اصطلاح نامے کے ساتھ اس کی ہمآہنگی کی سطح؛ 
5۔ عمومی اور نجی فوجداری قانون، کلام جدید اور ادیان کے اصلاح ناموں کی تالیف اور تکمیل کے سلسلے میں تحقیق؛ 
6۔ کلام اسلامی، منطق اور کلام جدید کے فرہنگ ناموں کی تالیف اور تکمیل کے سلسلے میں تحقیق؛ 
7۔ اخلاق اسلامی، کلام اسلامی، مہدویت کے معارف و تعلیمات، کلام جدید اور ادیان کی فہرستوں کی تالیف اور تکمیل کے سلسلے میں تحقیق؛ 
8۔ معلومات اور علم کی نشر و اشاعت کی غرض سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو روئے کار لانا، مطالعاتی اور تحقیقاتی فعالیتوں کی انجام دہی اور تحقیقی و اطلاقی کے نظامات کی فراہمی؛ 

ج۔ قلیل المدت مقاصد (دو سالہ)
1۔  عمومی فوجداری قانون اور ادیان کے اصطلاح ناموں کی تکمیل کے سلسلے میں تحقیق؛ 
2۔ کلام اسلامی اور منطق کے فرہنگ ناموں کی تکمیل کے بارے میں تحقیق؛ 
3۔ وجودیات کے نظری موضوعات پر تحقیق اور علوم اسلامی کی وجودیات کے منصوبے کی تیاری (پہلا مرحلہ) 
4۔ اخلاق اسلامی، کلام اسلامی اور مہدوی تعلیمات کی فہرستوں کی تکمیل کے سلسلے میں تحقیق؛ 
5۔ علوم اسلامی کے انفارمیشن مینجمنٹ ویب گاہ کی پشت پناہی، توسیع، سلامتی کا تحفظ اور اسے بہتر بنانا؛ 
6۔ خدمت پر مبنی مفاہیم و تصورات کی بنیاد پر علوم اسلامی کی نئی انفارمیشن مینجمنٹ ویب گاہ کا تجزیہ، مستند سازي اور خاکہ بندی؛ 

تحقیقاتی شعبے
1)    انتظاماتِ علم کا تحقیقی شعبہ
2)    اسلامی معلومات و دستاویزات کی تنظیم و ترتیب کا شعبہ
3)    معلومات و علوم کی نشر و اشاعت کا شعبہ
 
منبع: Islamic Sciences and Culture Academy
کلمات کليدي
انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات انسٹی ٹیوٹ, انتظامِ اسلامی معلومات و دستاویزات
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID