ثقافت و معارف قرآن انسٹی ٹیوٹ 
پس منظر:
حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کا ثقافت و معارف قرآن انسٹی ٹیوٹ سنہ 1987ع‍ میں ثقافت ومعارف قرآن سنٹر کے نام سے، قرآنی ثقافت و معارف کی ترویج اور قرآنی تعلیمات کی حقانیت کے دفاع کے مقصد سے کے لئے  معرض وجود میں آیا اور قرآن کی تفسیر، تراجم اور قرآنی موضوعات پر ایک نئی نگاہ کے ساتھ، حوزہ علمیہ قم میں قرآنی سرگرمیوں کی سمت بندی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی ذمہ داریوں میں ـ قرآنی مآخذ اور اسناد و دستاویزات کی فراہمی، قرآنی معارف و تعلیمات کی درجہ بندی اور نظم و نسق، متنوع قرآنی فرہنگ ناموں اوردوائر المعارف کی تالیف و تخلیق، تفاسیر مختلف کی تالیف و تصنیف، سوالات اور شبہات کی جوابدہی اور قرآنی ثقافت کے میدان میں کمیوں و ضرورتوں کی تشخیص و تعین جیسے امور  شامل ہیں اور اس وقت ملک کے عظيم ترین قرآنی تحقیقاتی مرکز کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔ 
ثقافت و معارف قرآن انسٹی ٹیوٹ ـ جو کہ دفتر تبلیغات اسلامی کی اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی کی ایک شاخ ہے اور سنہ 2016ع‍ میں سنٹر سے انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل ہوگیا ہے ـ اپنی ذمہ داریوں کی تفصیل کے پیش نظر، ذیل کے مقاصد و مختلف شعبوں پر مشتمل ہے۔ 

مقاصد اور فرائض: 

1۔ قرآنی تحقیقات کی روشوں کا انتظام اور اس کا ارتقاء؛ 
2۔ معاصر معاشرے کی ضروریات و مشکلات پر مبنی تحقیقات؛
3۔ قرآن کی بنیاد پر قائم ثقافت کا فروغ؛ 
4۔ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی بنیاد پرقرآنی علوم و معارف کا فروغ؛ 
5۔  معاشرے میں جاری نظامات کی قرآن کی اساس و بنیاد پر تخلیقِ نو اور تعمیر نو؛ 
6۔ قرآنی تحقیقات کے اداروں اور انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ گفتگو، تعامل و ہماہنگی ، شراکت داری؛ 
7۔ قرآنی تحقیقاتی سرگرمیوں میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے مفکرین کی خدمات سے استفادہ؛ 
8۔ قرآنی علوم اور معارف کے سلسلے میں شبہات پر نگرانی کرنا، جائزہ لینا اور تنقید کرنا؛ 
9۔ جامع تفاسیر (مسائل پر مبنی ترتیبی اور موضوعی) اور نصابی متون کی تدوین، مختلف تراجم، قرآنی دوائر المعارف اور فرہنگ ناموں کی تالیف و تدوین کے ذریعے قرآنی منابع اور مآخذ تک قرآنی محققین اور قرآنی علوم و معارف کے اساتذہ کی رسائی کو آسان بنانا؛ 

تحقیقی شعبے اور ادارے: 
شعبۂ تفسیر قرآن؛ 
شعبۂ قرآنی علوم؛ 
شعبۂ تقابلی مطالعات؛  
شعبۂ قرآنی دوائر المعارف؛ 
قرآنی فرہنگ ناموں اور معاجم کا شعبہ؛ 
اداره  تحقیق؛ 
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن پروسیسنگ (IT) اداره؛ 
علوم و معارف قرآن کا تخصصی کتب خانہ۔
 
کلمات کليدي
ثقافت و معارف قرآن انسٹی ٹیوٹ, ثقافت و معارف قرآن, معارف قرآن
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID