معاشرتی و تہذیبی مطالعات کا مرکز
تعارف 
اکیڈمی کے دو تحقیقی مجموعے ـ یعنی "ثقافتی و معاشرتی مطالعات مرکز" اور " شعبۂ تہذیبی مطالعات"، جو کسی طرح دونوں "معاصر ایران کے معاشرتی مسائل" پر نظر رکھتے ہوئے علمی اور تحقیقاتی کام میں مصروف تھے ـ جنہوں نے تقریبا دو دہائیوں پر محیط فعالیت کے بعد، سنہ 2016ع‍ کے اوائل سے ایک "معاشرتی و تہذیبی مطالعات مرکز" کے عنوان سے ایک نئے، منظم اور مربوط علمی مجموعے کے طور پر اپنے کام کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ یہاں اس مرکز کا مختصر جائزہ لیا جارہا ہے جسے "دس سالہ افق پر معاشرتی و تہذیبی علوم کی علمی تحریک کا شناخت نامہ اور نقشہ" کی دستاویز کی بنیاد پر منظم کیا گیا ہے جو مرکز کی تحقیقاتی کونسل کا منظور کردہ ہے۔ 



مشن کا بیان 
معاشرتی و تہذیبی مطالعات کا مرکز ایک دینیاتی مرکز ہے جو معاصر ایران کی فردی اور معاشرتی حیات میں دین کے کردار کو تقویت پہنچانے کے لئے تحقیقاتی ـ تزویری پشت پناہی کی غرض سے حوزہ علمیہ اور جامعات کے مفکرین کی نظری ضروریات نیز حوزہ علمیہ اور ریاستی اداروں کے کارگزاروں کی تزویری ضروریات کے تناظر میں، سرگرم عمل ہے۔ 


مقاصد 
- معاشرتی اور تہذیبی حوالوں سے، اسلامی نظریات پر مبنی نظری اور تزویری مطالعات کی انجام دہی؛ 
- معاشرے کی دینی ـ مذہبی صورت حال کی نگرانی اور نتائج کی تحقیقاتی ـ ثقافتی مراکز اور نتائج کی فیصلہ ساز اداروں کو منتقلی؛
- اسلامی جمہوریہ کی سماجی اور تہذیبی حیثیت اور معاشرے کے مستقبل کی صورت حال کی شناخت اور جائزہ؛ 
- ثقافتی ـ سماجی و تہذیبی پالیسی سازیوں کے میدان میں امراضیاتی (Pathological) مطالعات کی انجام دہی؛ 


تحقیقی شعبے
1۔ شعبۂ تہذيبی مطالعات

2۔ شعبۂ ثقافتی و معاشرتی مطالعات 

3۔ عدل و انصاف کا تحقیقی مرکز
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID